گلبرگہ، 18/جولائی (ایس او نیوز /راست) ایک 30ساالہ نوجوان ا ور ایک نوجوان لڑکی نے کوری کوٹہ بینی تھورا ندی کملاپور کے تعلقہ گلبرگہ کے پل پر سے ندی میں چھلانگ لگا کر میں پیر کے دن اپنی جان دے دی۔
مہلوک کی شناخت انیل کمار مولگے ساکن مدگا گاؤں کملاپور تعلقہ اور لڑکی کی شناخت سندھا رانی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے بیان کے بموجب یہ دونوں لڑکا لڑکی ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ندی کے پل پر آگئے تھے۔ وہ دونوں کچھ دیر تک وہیں ٹہرے رہے۔ پھر بعد میں لڑکی نے پہلے دریا میں چھالنگ لگادی اور بعد ازاں لڑکے نے بھی دریا میں چھالنگ لگاکر خود کشی کرلی۔ لڑکے کی لاش مل گئی ہے لیکن لڑکی کی لاش اطلاعات ملنے تک نہیں مل سکی تھی لڑکی لاش تلاش کرنے کی کاروائی جاری ہے۔ م
ہاگاؤں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ ذہنی دباؤ ڈپریشن کے سبب اس طرح کی خود کشی کے واقعہ کی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔